اطلاعات کے مطابق 30 مئی کو صوبہ اورگین کے قصبے کورویا 5 میں واقع فوٹو وولٹک پارک کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ یہ پارک کیوبا کے پہلے بڑے پیمانے پر فوٹو وولٹک پارکوں میں سے ایک ہے، جو 32 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ پارک میں 42000 سولر پینل لگائے جائیں گے اور تکمیل کے بعد بجلی کی پیداوار تقریباً 20 میگاواٹ ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارک کی تعمیر میں چین کی ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے گا اور اسے رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
We use cookies to offer you a better browsing experience, analyze site traffic and personalize content. By using this site, you agree to our use of cookies.
Privacy Policy